وفاق کے پاس پندرہ دن ہے مجھ سے بات کرے ورنہ ملک کے بجلی کا بٹن کے پی کے پاس ہے ، وزیرا علی کے پی

0
71
ali amin ganda pur

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے صرف بجلی کی مد میں 1510 ارب روپے بنتے ہیں، آئین بھی آپ توڑتے ہیں اورجمہوریت کے لیکچر بھی آپ دیتے ہیں، میں اپنا حق مانگ رہا ہوں اور حق بھی نہیں دے رہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 16 روپے تھا اور انڈسٹری چل رہی تھی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا اور ہم پر ہی الزام لگائے جا رہے ہیں، عوام نے جبر، ظلم، پارٹی نشان چھیننے کے باوجود ہمیں اکثریت دی، دھاندلا ہوا انشااللہ حلقے کھلیں گے، ہم سب تو اپنے حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پندرہ دن کا وقت دے رہا ہوں بجلی کے مسئلے کو حل کریں، ریلیف نہیں دیتے تو میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، ایسا نہیں ہوگا کہ ہم اب خاموش رہیں گے، اسمبلی سے پیغام دے رہا ہوں ہمیں مجبور نہ کریں، اپنے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی پر جب ظلم ہوا تب کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی؟ پورا پاکستان جانتا ہے ہماری پارٹی مظلوم ہے، وفاق کی جانب سے 300 ارب روپے کم دیئے گئے، آج بھی وفاق ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں ہماری ہسٹری کو دیکھو، ایسے نہیں تو ایسے ہی سہی اس فارمولے کی طرف نہ لے کر جاؤ، درخواست کی بھی ایک لمٹ ہوتی ہے، ہمیں اس سال کے 50 ارب روپے دو مہینے میں چاہئیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے آپریشن کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں آج تک ایک روپیہ نہیں دیا گیا، لوگوں کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے، ہماری فوج، پولیس قربانیاں دے رہی ہے۔

Leave a reply