بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے ساتھ مزید ٹیکس بھی کم کئے جائیں،خالد مسعود سندھ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ منظوری کے فوری بعد ہی عوام پر "گیس بم” گرا دیا، گیس کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے،بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے ساتھ مزید ٹیکس بھی ختم کئے جائیں،200 یونٹ کے بعد کی قیمت عوام پر ظلم ہے،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ عوام دشمنی ہے،پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز میں اضافہ، نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 1500 سے 3000 روپے تک فکسڈ چارجز عائد کرنا، اور کمرشل، صنعتی و دیگر شعبوں کیلئے بھی گیس کے نرخوں میں اضافہ دراصل مہنگائی کے نئے طوفان کی پیش خیمہ ہے،حکومت کی یہ پالیسی براہ راست عام آدمی، مزدور، چھوٹے کاروباری طبقے اور گھریلو صارفین کو کچلنے کے مترادف ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور نرخوں میں مزید کمی کی جائے،

خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو صرف پی ٹی وی فیس ختم کرنا کافی نہیں بلکہ بجلی کے بلوں میں شامل تمام غیر ضروری چارجز، اور ظالمانہ ٹیکسز بھی ختم کرے،200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 2,330 روپے لیکن صرف ایک یونٹ اضافے کے ساتھ بل 8,104 روپے ہو جاناعوام کے ساتھ ظلم ہے، حکومت فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں انصاف پر مبنی اصلاحات کرے، سبسڈی کا دائرہ بڑھایا جائے، اور ایسی پالیسی ختم کی جائے جو صرف ایک یونٹ اضافے پر ہزاروں روپے کی اضافی رقم صارفین پر ڈال دے۔ بجلی وگیس کے بلوں میں ریلیف نہ دے کر حکومت خود عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دے رہی،مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی جنگ لڑے گی، حکمران اپنی عیاشیاں ختم،عوام کو ریلیف دیں.

Shares: