عوامی فیصلے وہی کرتےہیں جن کوعوام کا اعتماد حاصل ہو،حافظ نعیم الرحمن

0
41
naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران سب کچھ آئی ایم ایف کےکہنےپرکرتےہیں، پہلےاپوزیشن کہتی تھی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکمران تب کہتےتھے نہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں ہے جبکہ وزیراعظم نےاسمبلی فلورپرکہا بجٹ آئی ایم ایف کےکہنےپربنایا۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ آئی ایم ایف والے ان پر دباؤ کیوں نہیں ڈالتے، جب کہ یہ بھی کہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگایا اورٹیکس پروگرام میں شامل نہیں کیا ، جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساکھ ہے کہ وہ فیصلے کریں، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے وہی کرتےہیں جن کوعوام کا اعتماد حاصل ہو،فارم47کی پیداوارحکومت کی کوئی ساتھ نہیں،آئی ایم ایف اگر ایسا ادارہ ہے جس کے کہنے پر یہ سب کرتے ہیں تو وہ بھی کریں جو وہ ہلکے سے کہتے ہیں کہ مراعات کم کرو وہ نہیں کرتے۔امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ایسے چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر عوام حد سے باہر نکل گئے اور ملک میں کوئی انارکی پھیل گئی تو یہ کیا کریں گے۔

Leave a reply