باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لئے آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں
آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں ریلی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دھن گلی پہنچ گئے اس موقع پر بلاول زرداری کا پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھر پور استقبال کیا، آزاد کشمیر پہنچنے پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کولاوارث نہیں دیکھ سکتا،پیپلزپارٹی دورمیں کشمیرمیں ترقیاتی کام ہوئے،حکومت کے کشمیریوں کے ساتھ سلوک پردکھ ہوتا ہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام مودی کی بمباری کا مقابلہ کررہے ہیں،بھٹوشہید کا منشورلے کرگھرگھرجائیں گے،آپ کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے،آزاد کشمیرمیں پیپلزپارٹی امیدوارکو وزیراعظم بنانا ہے، ہمارا عوام کے ساتھ 3 نسلوں کا رشتہ ہے،کشمیریوں نے ذوالفقاربھٹو اورمحترمہ شہید کا ساتھ دیا،آزادکشمیر کےعوام عمران خان کی نا اہلی کا مقابلہ کررہے ہیں،کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آیا ہوں،اگلے ماہ تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت بنائیں، تاکہ آپ کی عوامی حکومت مودی اور عمران کو بھگا کر جموں و کشمیر کے مسائل حل کرے کشمیر کے نوجوانوں کو اگر روزگار ملا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی نے دیا ہے۔عوام کو معاشی حقوق صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ملیں ہیں۔