عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 86 نئے کیس سامنے آئے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک ہزار 695 ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پرمنفی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس دوران منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔”

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غلام علی اصغر خان،شہاب الدین خان،غضنفر عباس،تیمور علی لالی،بلال اصغر وڑائچ،  احسن جہانگیر،اور گلریز افضل گوندل شامل تھے

Leave a reply