قصور
پی پی،178,176 177,این اے 131 ،132 کی عوامی سروے رپورٹ کے مطابق لوگوں نے ووٹ لینے آنے والے ایم پی اے،ایم این اے کے امیدواروں سے کارکردگی رپورٹ مانگنا شروع کر دی ہے جس پہ ابتک کی پانچ سالہ کارکردگی پہ وفاقی اور صوبائی اسمبلی کے گزشتہ دور میں جیتنے والے ممبروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عوام کو پوچھنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ہمیں کیا دیا گیا ہے؟
منی موٹر وے لاہور قصور روڈ پانچ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی لوگ چیختے چلاتے رہے مگر پانچ سال تک سڑک نا بنی اور اگر کام شروع بھی ہوا تو رکا رہا اور بالآخر نگران گورنمنٹ میں کچھ کام ہوا آخر اس کا ذمہ دار کون؟
قصور رائیونڈ روڈ کہ جس کو 2020 میں 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری کیا گیا مگر ایک پیسے کا کام نا ہوا مگر اب نگران حکومت میں 90 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہنچا اس کے باعث کئی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے جب حادثات ہوتے رہے لوگ مرتے رہے تو گورنمنٹ کہاں تھی؟
اسی طرح براعظم ایشیا کا سب سے بڑا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور عرصہ دراز سے بند پڑا ہے اس پہ کیا کام کیا گیا اور کھربوں روپیہ سے لگایا گیا پلانٹ عوام کو کیا فائدہ دے سکا؟
40 لاکھ آبادی والا ضلع قصور ابھی تک یونیورسٹی سے محروم ہے اور روزانہ سینکڑوں طالبعلم قصور سے سفر کرکے لاہور جاتے ہیں ابتک یونیورسٹی کیوں نہیں بنائی گئی اور لوگوں کو یونیورسٹی کے قیام پہ بیوقوف ہی بنایا جاتا رہا تاہم عملاً کچھ نا کیا گیا
قصور کے بیشتر گلی محلے اور ضلع قصور کا سب سے بڑا گاؤں کھارا کہ جس کی آبادی تقریباً 40 ہزار ہے اور ووٹ تقریباً 15 ہزار ہے اس کو بار بار عوامی مطالبے پہ نا تو گیس کی سپلائی دی گئی نا دیگر سہولیات حتی کہ گزشتہ 5 سالوں سے گیس پائپ سڑکوں پہ پڑے ہیں کیا یہ لوگ جانور ہیں جو سب سے زیادہ اکثریتی ووٹ ہونے کے باوجود نالیوں،سڑکوں،واٹر سپلائی اور سوئی گیس سے محروم ہیں؟
ڈی ایچ کیو ہسپتال سیاست کی نذر ہے ابھی بھی ڈاکٹرز مریض کو دیکھتے ہی لاہور لیجانے کی گردان رٹاتے ہیں بلہے شاہ ہسپتال قصور جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہے اس سے عوام کو کیا فائدہ حاصل ہوا؟
آٹے کے لائنوں میں لگی عوام سوال کرتی ہے کہ کل تک سارا سارا دن لائن میں لگ کر 10 کلو آٹا لینے والی عوام اب ووٹ کسے دے؟
کیا کچھ کیا آپ نے ہم عوام کیلئے؟
عوامی سروے کے مطابق لوگوں میں اس بار سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ اپنی بہت سی محرومیوں پہ سوال کررہے ہیں جس پہ نئے امیدوار پھر وعدے کر رہے ہیں جبکہ پرانے ممبرز اپنی شرمندگی مٹانے کی خاطر ٹامک ٹوئیاں مارنے کیساتھ ایک بار پھر سے آزمانے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں

عوامی سروے کیمطابق ووٹ مانگنے ائے امیدواروں سے سوالات،سوالات کے جواب مشکل
Shares: