لاہور: پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے پیش نظر محکمہ صحت نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر محکمہ صحت پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کی۔ اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کو کمیٹی کی سربراہی سونپ دی گئی جبکہ ڈی جی ہیلتھ، لائیو اسٹاک، ضلعی انتظامیہ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے نمائندگان کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق کمیٹی صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کا جامع ڈیٹا مرتب کرے گی، اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی کارروائیوں اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا،سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی اور ترسیل کا معائنہ ہو گا جبکہ آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی، واقعات کی روک تھام کے لیے فنڈز کا ریکارڈ تیار کیا جائے گا، کتے کے کاٹنے کے علاج کی سہولیات کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ اور 8 رکنی کمیٹی 10 فروری تک اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروانے کی پابند ہو گی۔

Shares: