ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ

سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ظلم کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

چیمبر آف کامرس نے ایک خصوصی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کو بھی ان کی خدمات پر سراہا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں موجود شخصیات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک، ممبر ایگزیکٹو باڈی سلیم بھٹہ، اور ممبر شہزادہ سید خرم شاہ موجود تھے

اس پروقار تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد خرم میر، صدر شاہد ریاض (بیورو چیف باغی ٹی وی)، سینئر نائب صدر مہر مصطفی، نائب صدر رانا جاوید، نائب صدر مدثر رتو، سیکرٹری جنرل شیخ بلال حسین اور ممبر مجلس عاملہ محمد بلال ودیگر شامل تھے جنہیں اعزاز سے نوازاگیا.

منعقدہ تقریب میں باغی ٹی وی اور دیگر صحافیوں کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر آواز اٹھانے پر سراہا گیا اورسیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کیا۔

یہ ایوارڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مہر مصطفی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

Comments are closed.