ننکانہ صاحب :ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس

چیف آفیسر کے مراسلہ کے مطابق میرے پاس متعدد بل،ڈاک ،چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرساٸن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں اوراتھارٹی افسر کی بجائے ٹھیکیدارلیکرآتے ہیں

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس
چیف آفیسر کے مراسلہ کے مطابق میرے پاس متعدد بل,ڈاک ,چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرساٸن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں اورمتعلقہ اتھارٹی کی بجائے ٹھیکیدارلیکرآتے ہیں چیف آفیسر کاجاری کیا گیالیٹر سامنے آ گیا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں تعینات افسران،سب انجینئر سمیت کلرک چند چہیتے ٹھیکیداروں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں اور ٹھیکیدار دفتری معاملات اور فائل ورک خود چلا رہے ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں کئی مسائل جنم لے چکے ہیں اور مزید جنم لے رہے ہیں اور ضلع کونسل میں تعینات تمام عملہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے نظر آتا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن,ریزیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاٶنٹس کے دفاتر سے دور رکھنے کے لیے ایک حکم نامہ مراسلہ نمبر772 مورخہ 7جون 2023 کو تقریباََ دو ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ساجد مشرف نے حقائق کو تسلیم کرتے ہوۓ مراسلہ میں کہا ہے کہ میرے پاس متعدد بل،ڈاک،چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرسائن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں جبکہ اکثر اوقات چیکس بھی اکاؤنٹ اور متعلقہ اہلکار کی بجاۓ ٹھیکیدار لیکرآتے ہیں لہذا بذریعہ لیٹر ہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہےکہ کوئی ڈاک چیک وغیرہ میرے پاس نہ بھجوایا جاۓ جب تک ڈی ڈی او یا اتھارٹی کے سائن نہ ہوں مزید یہ کہ دفتری ڈاک ،چیک وغیرہ ٹھیکیدار کی بجاۓ اکاٶنٹنٹ ،سب انجینیر وغیرہ کے ذریعے ہی بھجواۓ جائیں-

ضلع کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلہ کے جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی تمام برانچوں پرحاوی ہیں جس کے باعث بہت سارے مسائل جنم لےرہے ہیں ,ڈی سی ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن ،کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف آفیسر ضلع کونسل سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے کہ اس اجارہ داری کو ختم کیا جاۓ تاکہ افسران ڈسٹر کٹ کونسل اور دیگر ملازمین سکون کے ساتھ اپنے دفتری معاملات کو چلا سکیں

Leave a reply