شیخوپورہ :محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایکسین , ایس ڈی او کی عبوری ضمانت منظور

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پی پی 139 سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر تقریباً دو ارب روپے کے بوگس بلوں کی ادائیگیوں کے مقدمہ میں ملوث محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایکسین میاں مدثر اور ایس ڈی او وسیم الدین کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے اور اینٹی کرپشن کے حکام کو حکم دیا ہے کہ ان ملزمان کو 28 نومبر تک گرفتار نہ کیا جائے فاضل عدالت نے اس مقدمے کا ریکارڈ بھی 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے یاد رہے کہ اس مقدمہ میں ملوث سب انجینئر رائے اورنگزیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔

Leave a reply