ایکسپوز ریحان اللہ والا کیوں ٹرینڈنگ کر رہا ہے ؟
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، "ایکسپوز ریحان اللہ وال:ا ٹرینڈ اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹرینڈینگ کر رہا ہے . دراصل ریحان اللہ والا نے چند لڑکیوں کا انٹرویو کیا ہے جو سندھ میں میاں مٹھا کی دعوت پر مسلمان ہوئی ہیں‌، ریحان اللہ نے ان لڑکیوں سے پوچھا ہے کہ تمہارے اسلام لانے میں‌کوئ جبر و اکراہ اور زبردستی تو شامل نہیں‌ہے ؟ جس پر اسلام کی طرف راغب ہونے والی لڑکیوں واضح طور پر کہا کہ ہمارے اوپر کوئی پریشر اور زبردستی نہیں ہے ہم نے اسلام کو سمجھ بوجھ کر قبول کیا ہے اسے سچا دین سمجھتے ہیں.
اس سلسلے میں ریحان اللہ والا نے کہا ہے کہ میں نے دو لڑکیوں کا انٹرویو کیا ہے جو کہ ہندو ازم سے اسلام کی طرف پلٹی ہیں. مجھ کو ان کے انٹریو کا کہا جارہا تھا تو ان کا نقطہ نظر لینا ضروی تھا جس وجہ سے ایک پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں زبردستی اسلام قبول کروایا جا رہا ہے .
ریحان نے اپنی ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ اس نے اسی طرح اور بھی سینکڑوں لوگوں کا انٹرویو کیا ہے اور ان کے خاندانوں سے ملا ہوں. تاکہ ان کے مسائل کو اجاگر کر سکوں. اس سلسلے میں میں نے ایک سپورٹ‌فنڈ‌ بھی قائم کیا ہے تاکہ ان کو جو اس وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں ان کی میں‌مدد کی جا سکے .
ریحان اللہ کہنا ہے کہ مجھے ہیومن رائٹس کی تنظیمیں جو بھی الزام دے دیں لیکن میرا موقف واضح ر‌ہے کہ موجودہ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ہر کوئی سچ کو دوسروں تک پہنچا سکے . اور میں‌کبھی بھی زبردستی تبدیلی مذہب کو سپورٹ‌نہیں کرتا اور نہ ایسے لوگوں کو جو ایسا کرتے ہیںِ
واضح‌ رہے کہ لبرل اور پاکستان اور اسلام بے زار طبقہ ریحان اللہ والاکے اس کام سے بہت تکلیف میں‌ہے کہ لوگوں تک سچ اور صحیح بات پہنچ رہی ہے . اور جو پراپیگنڈہ پاکستان کے خلاف وہ بیرونی چندے کی بنا پر کرتے ہیں اس کا توڑ‌ ہو رہا ہے . اس وجہ سے اس طبقے کو ریحان اللہ کا کام بالکل بھی بردشت نہیں ہے . اس لیے وہ ایکسپوز ریحان اللہ والا جیسے ٹرینڈ چلا رہے ہیں.

Shares: