لیگی رہنما ایاز صادق اور پی پی رہنما خورشید شاہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اورانتخابات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرےکو پہنچائے
0
147

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اورانتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ سیاسی استحکام اور رواداری قائم رکھنےپر بھی اتفاق ہوا،دونوں رہنماؤں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرےکو پہنچائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان تنازع ہے ایاز صادق، روحیل اصغر، طلال چوہدری کا معاملہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے ذرائع نے بتایاکہ این اے 121 سے روحیل اصغر نے پارٹی قیادت کو الیکشن لڑنے کا واضح عندیہ دے دیا، این اے 121 کی 12 یونین کونسل کے چیئرمینز نے ایاز صادق کی حمایت کی ہے ایاز صادق نے این اے 119 اور 117 میں بھی کاغذات جمع کرارکھے ہیں اور ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں ایاز صادق نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا اور کہاکہ حلقے کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ اپنے حق کیلئے نہیں لڑسکتے، میں ضد کرنا اور منوانا جانتا ہوں لیکن پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں۔

افغانستان کی عبوری حکومت کا سینئیر وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حماس کے سینئیر رہنما شہید

پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانےکے لیے پوری طرح تیار ہے،آرمی چیف

Leave a reply