سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے صاف انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر اور وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی تجویز کے دوران چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے بھی استثنیٰ کی تجویز سامنے آئی۔ یہ تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے پیش کی۔محمود بشیر ورک کا کہنا تھا کہ ’’گورنرز کو آرٹیکل 4 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، تو اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھی ہونا چاہیے۔‘‘ کمیٹی کے بیشتر ارکان نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔
تاہم جب یہ تجویز اسپیکر ایاز صادق کے علم میں آئی تو انہوں نے اس کی سخت مخالفت کی اور کمیٹی چیئرمین کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں عوام کا منتخب نمائندہ پہلے ہوں، عہدے دار بعد میں۔ مجھے بطور اسپیکر کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہیے، نہ اب اور نہ آئندہ
حسن نواز ڈراپ، فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل
امریکہ، موٹاپے کے شکار غیرملکیوں کے ویزے مسترد ہونے کا امکان
ایران کی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش








