اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود ہمیشہ نواز شریف کی ترجیح رہی۔ اور نواز شریف نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ نواز شریف کی آج بھی سوچ عوام کی بالاستی ہے، اور نواز شریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ بہتر سے بہتر گورننس دینے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی دور میں عوامی فلاح کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے،پی ٹی آئی دور میں کرپشن عروج پر تھی لیکن ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کا صحیح جذبہ رکھتا ہے وہی ملک کو آگے لے کر جاسکتا ہے عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف آج بھی پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور نواز شریف کے دور میں ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے کام ہوا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج بھی وقت ہے کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔

Shares: