آئندہ ہفتے کراچی کا موسم کیسا رہے گا،محکہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
ہفتے سے ملک گیر بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اپریل سے ختم نہ ہونے والا بارشوں کا سلسلہ پاکستان پراثر انداز ہوگا جو کئی دنوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری رہے گا، اس دوران کراچی میں بھی بارانِ رحمت برسنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، اس دوران مغربی ہواؤں کاطاقتورسسٹم پاکستان کا رخ کرسکتا ہے جس کے بعد اپریل کے تیسرے یا آخری ہفتے بارشوں کا ایک اور طاقتور مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوگا