کوئٹہ: بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی : ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں تعلیم ، صحت، بلدیات اور امن وامان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے 3 ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، ارکان اسمبلی کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے 22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 220 ارب سے زائد مختص کئے جائیں گےتعلیمی بجٹ میں ریکارڈ 52 فیصد کا اضافہ کرکے اسے 115 ارب کر دیا گیا ہے، جب کہ صحت کے لیے 68 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پولیس، لیویز میں 3000 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی، بلدیات کے بجٹ میں 110 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 16 سے بڑھا کر 35 ارب کیا جائے گا، جب کہ سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے پچاس پچاس ارب مختص کئے جائیں گے۔