اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔
باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے، آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔
آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش
واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہےجبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔