معاف کیا،اینکر عائشہ جہانزیب کا اپنے شوہر کے ساتھ راضی نامہ

0
80
ayesha

اینکر عائشہ جہانزیب کا اپنے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا،
عائشہ جہانزیب نے سیشن عدالت لاہور میں بیان قلمبند کروا دیا، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چہرہ دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، عائشہ جہانزیب نے کہا،جو بھی ہوا بہت ظلم ہے،کسی عورت کیساتھ نہیں ہونا چاہیے،لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہےاس کو مانتی ہوں ، عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ پیش ہو کر بیان قلمبند کروا دیا

عدالت نے عائشہ جہانزیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے صلح کررہی ہیں ، عائشہ جہانزیب نے عدالت میں کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے عدالت نے ملزم حارث کی ضمانت منظور کرلی ،ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے الزام لگایا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اینکر کے مطابق، یہ واقعہ ایک گھریلو جھگڑے کے بعد پیش آیا۔عائشہ نے طبی معائنے کے بعد اپنے شوہر کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں جان سے مارنے کی کوشش کی دفعات شامل تھیں۔ اس کے بعدپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حارث کو حراست میں لے لیا۔

واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

ہجوم والے میراجسم نوچتے رہے:سیلفی کے بہانے،چھیڑتے رہے:ٹک ٹاکرعائشہ اکرم

مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

Leave a reply