پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کے اعزاز میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں الوداعی تقریب

ایبٹ آباد میں پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کے اعزاز میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں الوداعی تقریب کا انعقادعوام کی خدمت میرا اخلاقی اور قومی فرض تھا جو میں نے اپنی دل و جان سے کیا،پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا الوداعی تقریب سے خطاب ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کے اعزاز میں آئی ٹی ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال انجینئر شہریار علی نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم اختر نرسنگ ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال شمس الہدیٰ فائنس ڈائریکٹر اے ٹی ایچ عبدالقدیر ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل اکبر میڈیا مینیجر ملک سیف اللہ نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان انجینئر شہریار علی نے پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمی کو شدت سے محسوس کیاجائیگا۔ ہسپتال کمیونٹی آپ کی اس خدمت اور جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے انجینئر شہریار علی اور دیگر ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الحمدللہ اپنی زندگی کا کافی عرصہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزارا جو میری زندگی کا اثاثہ ہے ۔ بس یہاں کی یادیں زندگی کی سنہری یادیں ہیں جہاں تک عوامی خدمات کا ذکر کیا گیا وہ میرا اخلاقی اور قومی فرض تھا ۔ عوام کی خدمت پر خوشی اور فخر محسوس ہوتاہے۔ جہاں تک ممکن ہوتا تھا میں ہر ایک کے کام آنے کی کوشش کرتا تھا انہوں نے کہاکہ ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹرز ایڈمنسٹریشن اور تمام تر ورکرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ محبت اور شفقت کی نگاہ سے دیکھا آپ سب سے یہی اپیل کرونگا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں ۔ ہم نے ایک دوسرے کے کام آنا ہے۔ میں آپ تمام کا شکر گزار ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو.
تقریب کے آخر میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا.

Comments are closed.