آزاد کشمیر، گاڑی کھائی میں گر گئی،بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے
آزاد کشمیر میں ضامن آباد کے مقام پر وین کھائی میں گر گئی ۔خوفناک حادثےمیں تین بچوں سمیت 11 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حادثے کا شکار وین راولپنڈی سے چکوٹھی جارہی تھی۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے تین کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور پانچ لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے ہیں
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہالہ-مظفراباد شاہراہ پر ضامن آباد کے قریب مسافر وین کے گہری کھائی میں گر نے سے گیارہ مسافروں کے جان بحق ہونے اور سولہ کے زخمی ہوئے کے بارے میں جان کر دلی صدمہ ہوا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضامن آباد حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد و جہلم ویلی جانبحق ہونے والے افراد کی میتیں آبائی علاقوں تک پہنچائیں زخمیوں کو بہتری طبی امداد فراہم کی جائے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔








