آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

0
107
pm in kashmir

آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور ان کی کابینہ نےآزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ ”حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ آپ نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے۔“ آج آپ کا یہاں تشریف لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئیے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتےہیں کہ پچھلے دنوں جوایک بہت تشویشناک دن تھے،جہاں پرایک تحریک چل رہی تھی،یقینا اس میں ایسے افراد تھےجواپنے جائز مطالبات کےلیے جمہوری انداز میں اپنافریضہ اداکررہےتھے، آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب کا پیکیج کاغذوں تک محدود نہیں رہے گا، عملی جامہ پہنایا جائے گا ،مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے، جو تحریک چلی تھی اس میں کچھ شہری جاں بحق ہوئے جس کی مذمت کرتا ہوں،کشمیریوں کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے، یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے

وزیراعظم شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے،ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے،حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،حریت رہنمائوں نے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمّت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے 23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا. وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا اس پر ہم شکرگزار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک دن میں پیدا نہیں ہوا, منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے علاوہ نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات ابھی تک التواء میں ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی. انہوں نے کہا کہ 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت آزادکشمیر میں بیوہ, یتیموں, بے سہارا, طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کیلیے 3 ارب روپے کی لاگت سے آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی روزگار حاصل کر سکیں اور اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا. اجلاس میں وفاقی وزراء امیر مقام, رانا تنویر حسین،محسن نقوی، محمد عطاء اللہ تارڑ, موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق،ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چوہدر ی اظہر صادق،سردار میر اکبر، نثار انصر ابدالی، چوہدری قاسم مجید،عاصم شریف، سردار محمد حسین، فہیم اختر ربانی، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلاق،اکبر ابراہیم، محترمہ امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،سردار احمد صغیر، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود ہیں۔

Leave a reply