آزاد کشمیر میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر مین بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے
وزیر صحت آزادکشمیر نے مزید 3 مریضوں کی تصدیق کر دی ہے، 2 مریضوں کا تعلق بھمبر جبکہ 1 کا پلندری سے ہے، 3 مریضوں کے اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے
آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں سے چھ کی شناخت کرلی گئی ہے۔ میر پور کے 3، بھمبر کے 2، پلندری کا ایک مریض شامل ہے،
آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 147 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں. وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کہ سطح پر 700 کمیٹیاں بنا دی ہیں ، کمیٹیاں مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہیں گی جسکے لئے آئی ٹی بورڈ نے سافٹ ویئر بنا دیا ہے ،آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹ کرنے کہ استعدا میں اضافہ کر رہے ہیں
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر شہری عمل نہیں کریں گے تو سختی کی جائے گی.
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں کرونا سے نمٹنے کیلیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول سیل جس کے سربراہ خود وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ہیں وزیر اطلاعات ، مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس اور ایس ڈی ایم اے کے وزیر احمد رضا قادری کو کنٹرول روم کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں