آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کی پولنگ کا مرحلہ مکمل

0
51

مظفرآباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق 32لیکر 11ویں سپیکر منتخب ہو گئے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے فیصل ممتاز حسین راٹھور نے 15 ووٹ لیے کل 49اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔دو ووٹ مسترد ہوئے انوار الحق نے منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لاہے بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے چودھری ریاض گجر 32 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گئے

قبل ازیں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین نے حلف اٹھا لیا اجلاس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کی سپیکر اسمبلی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ،پی ٹی آئی نے اسپیکر کیلئے انوارلحق اور ڈپٹی اسپیکر چودھری ریاض کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے چوہدری انوارالحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس اہم ترین عہدے کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور نئے پاکستان کے ویژن کے تحت نبھانے کے لیے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 29 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان پیپلز پارٹی بارہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن سات سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی صورت انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گی۔

Leave a reply