آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب ہو گیا،ن اور پی پی کے مشترکہ امیدوار کو ملے کتنے ووٹ؟

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب ہو گیا،ن اور پی پی کے مشترکہ امیدوار کو ملے کتنے ووٹ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب ہو گیا

قیوم نیازی 33ووٹ لے کر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار چودھری لطیف اکبر نے15ووٹ لیے وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی ووٹ کاسٹ کرنے والے اراکین اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے، ووٹنگ پوری ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان کر دیا گیا

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ قیوم نیازی کو وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ قیوم نیازی کی نامزدگی طویل مشاورت اور تجاویز کے بعد وزیر اعظم نے کی قیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں قیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25سیٹیں جیتی تھیں ایک سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں الیکشن کرائے گئے ، وہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ خواتین کی پانچ میں سے تین مخصوص نشستیں اور دیگر تین نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 32 سیٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے  پاکستان پیپلز پارٹی بارہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن سات سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے، اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں ایل اے 18عباس پور سے منتخب ہوئے تھے سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہے

Comments are closed.