آزادپینچھی نے سینیٹ الیکشن سے پہلے بلاول بھٹوکومل کرسب کوحیران کردیا

کراچی :آزادپینچھی نے سینیٹ الیکشن سے پہلے بلاول بھٹوکومل کرسب کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق کے پی سے ایک آزاد پینچھی رکن اسمبلی نے آج پی پی پی چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے اہم پیغام بھیج دیا

ذر ائع کےمطابق بلاول بھٹوزرداری سے سینیٹر شمیم خان اور کے پی کے اسمبلی کے آزاد ایم پی اے امجد خان آفریدی نے ملاقات کی جس کے بعد سوشل میڈیا پرشورمچا ہوا ہے

پی پی پی چیٸرمین سےکوہاٹ سے منتخب ایم پی اے امجد خان آفریدی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران پی پی سے اپنی وابستگی اورمحبت کا اظہاربھی کیا ہے

اس اہم ملاقات میں سینیٹر شمیم خان آفریدی اور امجد خان آفریدی نے پی پی پی چیٸرمین کو صوبہ خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی

ملاقات کے دوران سلیکٹڈ حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے شدید مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے تنگ عوام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Comments are closed.