آزادی مارچ کے لئے جے یو آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا، ایسا کام کیا کہ حکومت دیکھتی رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یوآئی نے ڈی چوک اسلام آباد پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی،مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دے دی گئی ،حکومت کی دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27اکتوبرکوڈی چوک اسلام آباد میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے،جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعدادشامل ہوگی،آزادی مارچ کے شرکاکے لیے سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کیےجائیں،

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار عدالت کو دلائل سے مطمئن نہ کرسکے،عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کے لیے وقت دے دیا

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ نے دوران سماعت کہا کہ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے،2014میں عدالت نے پی ٹی آئی دھرنےپرحکم دیا تھاکہ مجسٹریٹ اجازت دے،2014میں عدالت نے کہا تھا مظاہرین کا حق ہے کہ وہ دھرنادے سکیں، ابھی تو دھرنے کے لیے کسی نے درخواست ہی نہیں دی، یہ ڈپٹی کمشنر کا کام ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرے، پی ٹی آئی کو اس عدالت نے دھرنا دینے کی اجازت دی تھی،

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی

Shares: