آزادی مارچ، بہت ہو گیا، تحریک انصاف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خطابات کے بعد آج تحریک انصاف نے کورکمیٹی کا اجلاس بلا لیا جسکی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں آزادی مارچ، ملکی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے غور کیا جائے گا.

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج دن دو بجے بنی گالہ میں ہو گا، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شامل تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا،

غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

 

Shares: