آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کو حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، آزادی مارچ کا معاملہ دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبرکو طلب کر لیا ہے.
قومی اسمبلی اجلاس میں آزادی مارچ پربحث ہوگی، اجلاس میں اپوزیشن کوبات کرنےکا بھرپورموقع فراہم کیا جائے گا ،قومی اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں پانچواں روز ہے، آزادی مارچ کے شرکاء اسلام میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب بھی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سٹیج سے بالکل غائب نظر آئیں ,جے یوآئی ف کے آزادی مارچ کے شرکا ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں آزادی مارچ کےشرکا نے صبح سویرے علاقےکی صفائی کی
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی