آزادی مارچ کے حوالہ سے لاہور میں سجے گی آج اہم بیٹھک ،مولانا فضل الرحمان رات کو لاہور پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے سلسلہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات ہو گی، مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت کے لئے متحرک ہیں، وہ پشاور سے گزشتہ شب لاہور پہنچے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی آج شہباز شریف سے ملاقات ہو گی جس میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شہباز شریف اپنا موقف مولانا کے سامنے دیں گے.
نواز شریف اعلان کر چکے ہیں کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی تائید کرتے ہیں انہوں نے شہباز شریف کو خط بھی لکھا جس کے بعد ن لیگ کا اجلاس بھی ہوا اجلاس کے بعد احسن اقبال مولانا فضل الرحمان سے ملے اور نواز شریف کا خط دیا، آج آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شہباز شریف کا حتمی فیصلہ سامنے آئے گا.
آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………
آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے