آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ گئی، حکومت کا پلان اے کامیاب

اپوزیشن جماعتوں میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ‌ گئی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے خود اعلان کر دیا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم اس کا فیصلہ کریں گے کہ کب کیا کرنا ہے.

دوسری جانب اے این پی نے بھی کہہ دیا ہے کہ ن لیگ بے شک نہ آئے جلسہ آج ہو گا، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں، اسفند یار ولی جلسے سے خطاب کریں گے.

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگرکوئی یہ کہہ رہا ہے ہماراپروگرام ملتوی یا موخرہوا ہے تووہ سازش کررہا ہے،ہم نے کہازیروپوائنٹ سے ڈی چوک تک بند کرتےہیں تواعتراض نہیں ہوگا،کےپی والے گولڑہ شریف سے داخل ہوں گے،معاملہ طے ہوگیا،

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب مجھ سےخودبات کریں گی توپتا چلےگاوہ کیا کہنا چاہ رہی ہیں،مریم اورنگزیب سےمیرا رابطہ ہوانہ میں نے کیا،غلط فہمی پھیلائی گئی اسے دورہونا چاہیے ،اسلام آباد رات پہنچنے والےقافلوں کوہم ویلکم کریں گے،جس نے جلسہ ملتوی کرنے کی بات کی اس کی بھی لاج رکھنی چاہیے،آج کا دن توگزر گیا ویسے بھی آج جلسہ تونہیں ہورہا،

Shares: