آزادی مارچ میں افغان طالبان بھی پہنچ گئے….خبر نے کھلبلی مچادی، ن اور پی پی پریشان

آزادی مارچ میں افغان طالبان بھی پہنچ گئے….خبر نے کھلبلی مچادی، ن اور پی پی پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جمیت علمائے اسلام ف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ میں طالبان کا پرچم لہرایا گیا ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے .

Photo. HUM News

طالبان کے پرچم کی طرز پر جو پرچم لہرایا گیا اسے دو افراد نے تھامے رکھا تھا جن کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔ کیا یہ جے یو آئی اور افغان طالبان کا گٹھ جوڑ ہے؟

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ہمارے لیے پریشان کن ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،

سوال اٹھتا ہے کہ جے یو آئی قائدین نے افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے کی اجازت کیسے دی ؟افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے سے کیوں نہیں روکا گیا؟

غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

تحریک انصاف نے بھی آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، اگر آزادی مارچ کے شرکاء نے حکومتی معاہدے کی پاسداری کی تو سب کچھ ٹھیک رہے گا لیکن اگر خلاف ورزی ہوئی تو پھر قانون کا استعمال ہو گا، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ دھرنے والے بیٹھے رہیں کھانا ختم ہو گا تو بھجوا دوں گا لیکن این آر او کسی صورت میں نہیں دوں گا.

Comments are closed.