آزادی مارچ، ریڈ زون سیل

آزادی مارچ، ریڈ زون سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کی بھر پور تیاریاں شروع کر دیں،حکومت نے اسلام آباد ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیاہے، ریڈزون کی طرف جانیوالے راستوں پرکنٹینرزلگا دیئے گئے.

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز کے 2 حصار قائم کر دیئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کنیٹنرزرکھ کرسڑکوں کا ایک حصہ بند کیا جائے گا

آزادی مارچ، ایسا شیڈول سامنے آیا کہ اپوزیشن بھی دنگ رہ گئی

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہو اتھا جس میں رہبر کمیٹی نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے، وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کی ڈی چوک میں آنے کی اجازت نہیں دی،.حکومت کا کہنا ہے کہ پریڈ‌ گراؤنڈ‌ میں جلسہ کیا جائے تا اہم اپوزیشن بضد ہے کہ ڈی چوک آئیں گے.

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مولانا مارچ کے ہمراہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، آزادی مارچ کا آغاز سندھ سے کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ مولانا خائف تھے پنجاب سے یا خیبر پختونخواہ سے گرفتار نہ کر لیا جائے.

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے ہو گا ،شہر قائد میں‌ جے یو آئی کے تحت صبح10 تا 12 بجے کراچی میں آزادی کشمیرمارچ منعقد ہوگا ۔اسکے لئے سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کا تعین کیا گیا ہے، آزادی مارچ کے افتتاحی پروگرام سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.

Comments are closed.