آزادی مارچ کے بعد اگلا لائحہ عمل کیا ؟ اے پی سی سے قبل ہی اکرم درانی نے سب کو بتا دیا
آزادی مارچ کے بعد اگلا لائحہ عمل کیا ہے؟ اے پی سی سے قبل ہی اکرم درانی نے سب کو بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمانت میں توسیع کے بعد آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز، اضلاع اور ملک کوبند کردیں گے ،ہم آزادی مارچ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے،پوری اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی،
آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
اکرم درانی نے مزید کہا کہ لوگوں کے اتنے بڑے مجمعے پرطاقت کے استعمال کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم اس الیکشن میں 9 اپوزیشن جماعتوں کے 4 کروڑ 72 لاکھ لوگ سامنے لے آئے ہیں،عمران خان نے کہا تھا 500 لوگ کہیں تو استعفا دے دوں گا،میں اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر کرچکا ہوں،ایف آئی اے، نیب اور دیگرایجنسیاں ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زائد زمین لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا،
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے
اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، شہبازشریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین اپنے ووٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں، ہمارا دھرنا عمران خان کے خلاف ہے،شہبازشریف اور بلاول بھٹو دونوں کی مجبوریاں تھیں جس وجہ سے وہ نہیں آئے، مریم نواز کی ضمانت کا آج فیصلہ ہے، شہبازشریف نے وہاں جانا تھا،ہم جمہوری لوگ ہیں، احتجاج کے دوران ایک گملا یا پتا نہیں ٹوٹا،
آزادی مارچ ،نمٹنے کے لئے حکومت کا پلان بی پر عمل شروع
آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے
آزادی مارچ سے گرفتاریاں شروع ،کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا؟