مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کونسی اہم سیاسی شخصیت بے خبر نکلی ،جان کرہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے ز ائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہونی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کراچی پہنچا دیا گیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںَ ،پولیس نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آغا سراج درانی نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں ،میں تو اندر ہوں مجھے کیا پتہ ملک میں کیا چل رہا ہے،سنا ہے وہ اسلام آباد جا رہے ہیں، جب جائیں گے تو پتہ چلے گا.

آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

گزشتہ سماعت پر نیب نے سراج درانی کی بے نامی جائیدادوں اوراثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں ،نیب حکام نے آغا سراج درانی کے خلاف قائم ریفرنس کی کاپی بھی پیش کردی تھیں، عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کی تھی.

سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی

Shares: