آزادی مارچ، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند کر دیئے گئے؟

0
34

آزادی مارچ، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند کر دیئے گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے آزادی کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیٹ بینک سے ریڈیو پاکستان چوک جانے والا راستہ بند رہے گا،ریڈ زون آنے جانے کیلیے براستہ ڈھوکری چوک، شاہراہ جمہوریت استعمال کی جائے، ریڈ زون آنے جانے کیلیے سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کیا جائے،

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

آزادی مارچ، بہت ہو گیا، تحریک انصاف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

ترجمان کے مطابق ایکسپریس چوک سے ڈی چوک ،جناح ایونیو ٹریفک کیلیے بند رہے گی،جناح ایونیو، ناظم الدین روڈ، سیونتھ ایونیو، فضل حق روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے،شہری ایکسپریس چوک سے ڈی چوک جانے کیلیے فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں،

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

ترجمان کے مطابق نائنتھ ایونیو سے پشاور موڑ فلائی اوور کی طرف جانے والا راستہ بند ہے ،جی 11 سگنل سے زیروپوائنٹ کشمیر ہائی وے دونوں اطراف کی ٹریفک کیلیے بند ہے،شہری نیوایئرپورٹ،موٹروے اورپشاور جی ٹی روڈ سے آنے والے چونگی نمبر26 استعمال کریں .

Leave a reply