وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والےصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے- مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے زمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے،صحافیوں کے تحفظ پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق پاکستان میں رواں سال 6 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور 11 پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں،

لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Shares: