190 ملین پاونڈ کرپشن کیس،اعظم خان سمیت آٹھ افراد کے نام ای سی ایل سے نکل گئے

0
99
azam khan

عمران خان اور دیگر کے خلاف190 ملین پاونڈ کرپشن کیس،شہباز حکومت نے کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے،

وفاقی کابینہ نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی،ان افراد کے نام 190 ملین پاونڈکیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے،عمران خان اور بشری بی بی کے نام 190ملین پاونڈکیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں شامل رہیں گے،راجہ منظور کیانی اور عارف رحیم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا،نوید اکبر، سکندر حیات اور نثار محمد کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کر دیئے گئے،غلام حیدر اور عارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے،سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم خان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا،

قبل ازیں رواں ماہ ہی 22 اپریل کو وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی،موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ،غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود ، اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

Leave a reply