اعظم سواتی ان ایکشن،ریلوے کی زمینوں پر قابضین کیخلاف کاروائیاں جاری

0
46

اعظم سواتی ان ایکشن،ریلوے کی زمینوں پر قابضین کیخلاف کاروائیاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع کروا دیا

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پر راولپنڈی ڈویزن میں ڈی ایس پنڈی منور شاہ نے قبضہ مافیا سے 2 دنوں میں 146 مرلہ قیمتی زمین واگزار کرالی ۔

واگزار کرائی جانے والی زمین کی کل قیمت 11 کروڑ ساٹھ لاکھ ہے ،زمین واگزار کرنے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے حکام کو شاباش دی

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔ تمام ڈویزنوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ریلوے زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کریں۔

اعظم خان سواتی نے زمین واگزار کرانے پر ریلوے راولپنڈی اور کراچی ڈویزن کو شاباش دی اور کہا کہ اچھا کام کرنے والے کو ریلوے میں شاباش دی جائے گی ، نااہلی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply