اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ مل گیا

0
61
azam sawati

اعظم سواتی اپنے ٹویٹ کی تردید نہیں کر رہے، اگلی سماعت پر ویڈیوز لے کرآؤں گا،بابر اعوان

سینیٹراعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹراعظم سواتی کیس کی سماعت ہوئی
اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اعظم سواتی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا ، کمرہ عدالت وکلاء، پی ٹی آئی رہنماؤں ا ور کارکنان سے بھر گیا جج شبیر بھٹی نے کمرہ عدالت سے رش کم کرنے کا حکم دے دیا ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے قابل گرفت جرم کا ارتکاب کیا، اعظم سواتی کے ٹویٹ کے الفاظ نہایت قابل اعتراض اور ہتک آمیز ہیں، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پراسیکیوشن نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی

پراسیکیوٹرنے اعظم سواتی کے ٹویٹ کا متن پڑھ کر عدالت کو سنایا اور کہا کہ اعظم سواتی کافی عرصے سے ایسے ٹویٹ کر رہے ہیں،ٹویٹ کا کیا مطلب ہے؟ کیا مجرموں کی پشت پناہی کی جارہی ہے؟ عدالت نے استفسار کیا کہ دو دن کے ریمانڈ میں تفتیش ہوئی ہو گی، مزید کیا کرنا باقی ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی کا موبائل فون اور ٹویٹر کا پاسورڈ حاصل کرنا باقی ہے،ابھی یہ تفتیش کرنا باقی ہے کہ اس عمل میں مزید کس کا کردار ہے،

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

بابر اعوان نے عدالت کے سامنے کہا کہ میڈیکل کس طرح کیا جاتا ہے ؟ کون موجود ہوتا ہے؟ کون ڈاکٹروں کو رپورٹس نہیں لکھنے دیتا ؟ اعظم سواتی کو بھی نام لینے سے روکا ہے عدالت کہے تو چیمبر میں ان کو دیکھ لیں وہ بتانے کو بھی تیار ہیں

بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی اپنے ٹویٹ کی تردید نہیں کر رہے،اعظم سواتی سیاسی جماعت کے ممبر ہیں، ٹویٹ کرنا انکا حق ہے، تفتیشی افسر اگر ڈرامہ لگانا چاہتے ہیں تو اگلی سماعت پر ویڈیوز لے کرآؤں گا،جنہوں نے کہا تھا کہ کس کس محاز پر شکست ہوئی وہ بھی دکھاؤں گا،اعظم سواتی نے تفتیشی سے مکمل تعاون کیا،

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ پیکا قانون کے تحت درج کیا گیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا تھا،بعد ازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری و پیشی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کا ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں میڈیکل کروایا جائے ،

Leave a reply