راولپنڈی: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی۔
باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی،ٹیکسلا پولیس نے 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا،پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی-
اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو سات روزہ ریمانڈ دے دیں ،عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی، جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔
واضح رہے کہ
اعظم سواتی کو دو دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا-