اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔
جس کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مندقرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اعظم سواتی کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے رپورٹ بالکل ٹھیک ہیں، دل کے عارضے میں مبتلا اعظم سواتی کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں اور وہ دل کے مرض کے لیے باقاعدہ ادویات لیتے ہیں۔
پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ہے، اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتےہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، اعظم سواتی کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ – مکمل تسلی بخش ؛ کہیں تشدد ثابت نہیں ہوا۔ pic.twitter.com/UssYWUduoH
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) October 13, 2022
اس حوالے سے غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ – مکمل تسلی بخش ؛ کہیں تشدد ثابت نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے گزشتہ رات گئے حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو ان کی متنازع ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔اعظم سواتی کےخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ سیکشن 20 کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 131/500/ 501، 505 اور 109 کی شقیں بھی شامل ہیں۔