اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس طرح صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے عملی اقدامات کا آغاز ہوجائے گا۔

پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی ہے بدین میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سے ایک جدید آئل ریفائنری قائم کی جائے گی آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔

ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Shares: