باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان میں آرمینا کے خلاف پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں،اس سے پورے خطے کے امن وامان کونقصان پہنچ سکتاہے،پاکستان کو ناگورونو کراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے، آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی جانب سے گولہ باری قابل مذمت ہے،خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی،
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ناگورونو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، کشیدگی سے بچنے کے لئے آرمینیا فوری طورپرفوجی کارروائی بند کرے،آذربائیجان کا موقف سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہے








