آذربائیجان فاتح،امن معاہدہ طے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان فاتح ہے، آرمینیا نے شکست تسلیم کر لی

نیگورنو کاراباخ تنازعے پر ڈیڑھ ماہ سے جاری جنگ میں آرمینیا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کاراباخ کا قبضہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا،آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا آرمینیا اپنی مرضی سے نہیں جا رہا بلکہ آذربائیجان نے علاقہ جنگ میں فتح کیا ہے

دوسری جانب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں سے جاری شدید جنگ روسی مداخلت کے بعد پھر تھم گئی، دونوں ملکوں نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے، روس نےمتنازعہ علاقے نگورنو کراباخ میں اپنے امن دستے تعینات کردیئے۔

آذربائیجان اور آرمینیا چھ ہفتے کی شدید لڑائی میں ہزاروں ہلاکتوں اورلاکھوں افراد کی بے گھری کے بعد جنگ بندی پرمتفق ہوگئے، روس کی ثالثی میں ماسکو میں امن معاہدہ ہوگیا ہےجس پرفریقین نے دستخط بھی کردیئے۔

https://twitter.com/Awaan7266/status/1326053936059518976

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق معاہدے سے ناراض آرمینیائی لوگوں نے یریوان میں حکومتی عمارتوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی ہزار لوگ مظاہرے کے لیے سرکاری عمارتوں کے باہر جمع ہوئے تھے اور سینکڑوں نے عمارتوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ہنگامہ کیا۔

https://twitter.com/GuLJaHa81155877/status/1326060436513566722

آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان میں پاکستان و ترکی کے جھنڈے لہرانے لگے

جنگ بندی 5 منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی، آذربائیجان کو آرمینیا پر برتری حاصل،عوام آرمینیا سے جنگ لڑنے پربضد

جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا چاہئے؟ ترک صدر کا بڑا مطالبہ

آذربائیجان ،آرمینیا تنازعہ، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ تنازعہ کی اصل وجہ

نگورنو کاراباخ میں تقریبا چھ ہفتے تک زبردست لڑائی کے بعد جنگ بندی کے اس معاہدے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب آذربائیجان کی فوج اچھی خاصی پیشقدمی کر چکی تھی۔گزشتہ روز ہی آذربائیجان نے خطے کے متعدد علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اس نے نگورنو کاراباخ کے دوسرے سب سے بڑے شہر پر فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

Leave a reply