مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں...

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سنیٹر منتخب ہو گئے

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان...

والٹن، 3 مزید بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

لاہور میں والٹن اور برکی روڈ کے اطراف دھماکوں...

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025" کا...

لندن میں سکھ برادری کا مودی کے خلاف شدید احتجاج،تصویر پھاڑ دی

لندن: سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی...

آذربائیجان نے کابل میں سفارت خانہ کھول لیا

کابل: امارت اسلامیہ نے کہا کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس ملک میں اپنے سفارت کار بھیجنے کا ارادہ ہے۔

با غی ٹی وی: طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذر بائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کر دئیے ہیں، آذربائیجان نے سفارت خانہ بحال کردیا ہے اور امارت اسلامی افغانستان بھی آذر بائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی میدان میں ایک نیا قدم ہے، جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان کے سابق سفارت کار عزیز معارج نے اس حوالے سے بتایا کہ خطے کے ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی اور معاشی حوالے سے آپس میں مقابلہ ہے بلکہ انہیں افغانستان کی وجہ سے داخلی سلامتی پر تشویش ہے، آذربائیجان کے افغانستان میں تعینات سفیر الہام محمدوف نے طالبان کے نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیر داخلہ سے ایک ملاقات میں سیاسی اور معاشی تعلقات وسیع کرنے پر زور دیا۔

پشاور میں کورونا کے ویریئنٹ جے این ون کی دو کیسز کی تصدیق

"آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران مولوی عبدالکبیر نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کی ان کے افغانوں کے ساتھ مذہبی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور وہ افغانستان کی تجارت کو یورپ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

حسن حقیار، سیاسی نائب وزیر اعظم کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ امارت اسلامیہ کو تسلیم کرنے کا معاملہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن ممالک میں امارت اسلامیہ کی سیاسی نمائندگی کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے، اور امارت اسلامیہ کے نمائندے بھی بعض ممالک میں سفارتی موجودگی رکھتے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ : اردن کی پاکستان کو 0-3 سے شکست