آذر بائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے

0
124
sadar

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

آذر بائیجان کے صدر پاکستان پہنچے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر انکا استقبال کیا،صدر آذربائیجان صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے،دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آذر بائیجان کے صدر کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پر تھے ،ا س دوران وزیر اعظم نے پروٹوکول افسر سے چھتری پکڑ لی، آذربائیجان کے صدر کیلئےشہباز شریف چھتری پکڑے چلتے رہے ۔

آذر بائیجان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی

آذربائیجان کے صدر کی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی آمد پر ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر ”وسیع پیمانے پر بات چیت“ کریں گے،دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ ”آذری صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔“

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ ”گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور حمایت“ پر مبنی ہیں۔انہوں نے پاکستان-ترکی-آذربائیجان اقتصادی اور تجارتی مضبوط بنانے کے لیے سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم بشمول اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

Leave a reply