آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے پاکستان ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، تربیت اور تکنیکی مہارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ایئر چیف نے وفد کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے منصوبوں اور مستقبل کی جنگی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے آذربائیجان ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے وفد نے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور معلوماتی تبادلوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Shares: