fbpx

آذربائیجان کے سفیر کی نیول ہیڈ کواٹر آمد، نیول چیف سے اہم بات چیت

آذربائیجان کے سفیر کی نیول ہیڈ کواٹر آمد، نیول چیف سے اہم بات چیت

باغی ٹی وی :۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر جناب علی علیزادہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

آذربائیجان کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔معزز مہمان نے امن مشقوں کے انعقاد کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر پاکستان بالخصوص پاک بحریہ کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.