اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

0
61
islamabad highcourt

اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں اور فیضان کی بازیابی کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار بابر اعوان اور اٹارنی جنرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں کل کیس پر دلائل سنوں گا ، میں اس کیس کو مختلف طریقے سے پروسیڈ کروں گا۔

درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،انہوں نے کہا کہ میں ایگزیکٹو نہیں جوڈیشل سائیڈ پر ہوں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل نے متعلقہ حکام سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ابھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں، میں کل کے لیے کیس پر دلائل سنوں گا،اب میں تاریخ پر تاریخ نہیں دوں گا،کل سماعت مکمل کرکے فیصلہ دوں گا اور اس فیصلے کے نتائج ہوں گے،بابر اعوان کی عدم دستیابی کے باعث آج دلائل نہ ہو سکے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بابر اعوان کو کل پیش ہوکر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

Leave a reply