پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم ،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے.

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ اضلاع گلگت بلتستان،چکوال،راولپنڈی ،جہلم میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ گلگت زون شعبہ خدمت خلق کی طرف سے سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا، خشک راشن میں آٹا ،چینی، ڈالڈا گھی،چائے کی پتی ، بسکٹ وغیرہ شامل تھے،
چلاس گلگت اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں،

مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام بارش سے متاثرہ علاقے یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،میڈیکل کیمپ کے مہمانِ خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی، میڈیکل کیمپ میں 7 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم، جن میں 3 لیڈی ڈاکٹرز شامل تھیں، نے مریضوں کا فری معائنہ کیا، اور مفت ادویات فراہم کیں، اس موقع پر متاثرین میں پکاپکایا کھانا بھی تقسیم کیا گیا

Shares: